Tameer-e-Millat

Start donating poor people

Jamia tul Mominat Begusarai successfully held a Qur’an completion and prize distribution ceremony

Image
Image
Image

Jamia tul Mominat Begusarai successfully held a Qur’an completion and prize distribution ceremony

مسلم بچے اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لیے اہل ثروت معیاری تعلیمی ادارے قائم کریں: مولانا صابر نظامی  صاحب قاسمی

قلب شہر میں واقع محلہ ہرکھ میں لڑکیوں کی دینی وعصری تعلیم کے لیے قائم کیا گیا 
کامیاب ادارہ جامعۃ المومنات میں تکمیل قران کریم و تقسیم انعامات کے موقع پر ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا -جس میں شہر اور محلہ کے معزز اور سرکردہ افراد نے شرکت کی- طالب  وطالبات نے بہت ہی بہتر اور اچھے انداز میں اپنی علمی صلاحیتوں کو مختلف انداز میں حاضرین کے سامنے پیش کیا جس سے حاضرین کافی خوش نظر آئے اور ادارہ کے اساتذہ اور ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی اور دلی اطمینان اور مسرت ظاہر کی-

برؤنی ریفائنر ی ٹاؤن شپ مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا فرحان صاحب قاسمی نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں اہل محلہ سے اپنے بچے اور بچیوں کو ادارہ ہذا میں داخلہ کے لیے کہا تاکہ انہیں بہتر تعلیم اور تربیت ہو سکے نیز طلبہ و طالبات کے بہتر تعلیمی مظاہرہ پر خوشی کا اظہار فرمایا-

ضلع کے معروف عالم دین جناب مفتی شاداب صاحب قاسمی نے اہل محلہ سے مخاطب ہو کر فرمایا یہ مدارس دینیہ ایک اچھا ایمان والا انسان تیار کرتا ہے جس سے قوم و ملت ترقی کرتی ہے 
اور خدا کی معرفت حاصل کرتا ہے - اسی درمیان صدر مجلس محبوب العلماء حضرت مولانا صابر نظامی صاحب قاسمی خزانچی جمعۃ علماء بہار و جنرل سیکرٹری ضلع جمعۃ علماء بیگو سرائے نے قران کریم مکمل کرنے والی طالبات کو چند سطور پرھوا کر قران کریم کی تکمیل کرائی
اور اپنے اپنے درجوں میں نمایاں نمبرت سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا اور عام طلبہ و طالبات کو تشجیعی انعامت تقسیم فرمائی- 
آخر میں صدر محترم نے اپنی کلیدی خطاب کے اندر ملک و صوبہ میں پھیلے ہوئے دینی مدارس کے افادیت اور ضرورت کو بیان فرماتے ہوئے کہا کہ یہ علماء کرام کی بہت بڑی قربانی ہے کہ مخالف حالات میں یہی علماء دینی تعلیم کو پھیلانے اور امت کے دین وہ ایمان کی حفاظت کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اہل ثروت لوگوں کو بھی قربانی دینی چاہیے اور ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے اسی سلسلہ کی ایک کڑی ادارہ جامعۃ المومنات کا قیام ہے-

جامعہ ہذا کے
 ناظم مفتی عبدالجبار  قاسمی صاحب ہیں جنہوں نے نامساعد  حالات میں مسلم بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ادارہ ہذا کو قائم کیا - ملت کے ذی ہوش اور اہل خیر حضرات کو چاہیے کہ  موجودہ فتنوں سے حفاظت کے لیے، خاص طور سے مسلم بچیوں کے لئے الگ سے گرلز اسکول اور مدارس قائم کریں-

مفتی عبدالجبار قاسمی نے ادارہ کا مختصر کارکردگی اور روداد پیش کیا اور اپنے عزائم وہ منصوبہ کو عوام کے سامنے پیش کیا کہ ائندہ سال  یہاں درجہ عالمیت اور ساتھ ساتھ میٹرک اور انٹر کی تعلیم کے نظام کو شروع کیا جائے گا-

حاضرین علماء و دانشوران کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں مولانا اکبر صاحب سونما، مولانا اسد اللہ صاحب مظاہری  تعمیر ملت ٹرسٹ رزاقور ،مفتی شمس الدین صاحب کیوایل،ڈاکٹر صہیب حیدر صاحب، منا بھائی،حاجی پرویز صاحب،حا جی عبدالرزاق صاحب ،اس کے علاوہ محلہ کے دیگر معزز حضرات موجود رہے-

آخر میں مفتی شاداب صاحب قاسمی کے  دعا سے مجلس کا اختتام ہوا۔۔۔